Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / نتیش کمار کی حلف برداری، وینکیا نائیڈو وزیراعظم کے نمائندہ ، 9 چیف منسٹرس کی شرکت

نتیش کمار کی حلف برداری، وینکیا نائیڈو وزیراعظم کے نمائندہ ، 9 چیف منسٹرس کی شرکت

پٹنہ ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی تقریب حلف برداری میں 20 نومبر کو شرکت کی درخواست قبول کرلی ہے لیکن وہ اپنی پہلے سے طئے شدہ مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ان کی نمائندگی مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو ان کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کریں گے۔ سرکاری مہمانوں کی فہرست میں 9 چیف منسٹرس بشمول ممتابنرجی، اروند کجریوال اور اکھیلیش یادو کے نام شامل ہیں۔ ویر بھدرسنگھ چیف منسٹر ہماچل پردیش، سدارامیا چیف منسٹر کرناٹک، ترون گوگوئی چیف منسٹر آسام، پی کے چاملنگ چیف منسٹر سکم، ابوبی سنگھ چیف منسٹر منی پور اور نابم ٹوکی چیف منسٹر اروناچل پردیش شامل ہیں۔ قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد تقریب حلف برداری میں شرکت کریںگے۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور ڈی راجہ نے اپنی شرکت کی توثیق کی ہے۔ شیوسینا نے دومہاراشٹرا کے وزراء رام داس کدم اور سبھاش دیسائی کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر این اے ڈی اجیت سنگھ ، سابق مرکزی وزیر و این سی پی قائد پرفل پٹیل بھی تقریب میں موجود ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT