Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / نتیش کمار کی وزارت عظمیٰ امیدواری کو آر جے ڈی کی تائید ، کانگریس برہم

نتیش کمار کی وزارت عظمیٰ امیدواری کو آر جے ڈی کی تائید ، کانگریس برہم

پٹنہ ۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار کو وزیراعظم کا امیدوار ظاہر کرنے پر آر جے ڈی کی تائید حاصل ہوسکتی ہے لیکن سہ رکنی اتحاد کے نمایاں فریق کانگریس نے آج اس اطلاع کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ وزیرتعلیم اشوک چودھری نے کہا کہ یہ اس مسئلہ پر بات چیت کا درست وقت نہیں ہے کیونکہ لوک سبھا انتخابات 2019ء میں مقرر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک گیر پارٹی ہے اور اسے اپنی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء پارٹی کے جنرل سکریٹری شکیل احمد نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں عملی اعتبار سے قومی سطح پر کسی اتحاد کے امکانات کو مسترد کردیا۔

TOPPOPULARRECENT