Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / نتیش کمار کے 7 عزائم سرکاری پالیسی کے طورپر منظور

نتیش کمار کے 7 عزائم سرکاری پالیسی کے طورپر منظور

پٹنہ /4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنے انتخابی وعدوں میں سے ایک وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے حکومت بہار نے آج چیف منسٹر نتیش کمار کے سات عزائم منظور کرلئے، جن میں بیت الخلاء کی مفت سہولت کی فراہمی اور ہر گھر کے لئے پینے کے پانی کی پائپ لائن بچھانا شامل ہے۔ نتیش حکومت کی کوشش ہے کہ اچھی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔ مستقبل میں ترقی کے لائحۂ عمل کی گورنر رام ناتھ کوئند نے بہار مقننہ کے دونوں ایوان کے مشترکہ اجلاس میں سیشن کے آغاز کے موقع پر اپنی تقریر میں صراحت کی۔ نتیش کمار نے ریاستی انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 1.25 لاکھ کروڑ روپئے کے خصوصی پیکیج کے ساتھ ماضی کی اسکیمات کے لئے 40 ہزار کروڑ روپئے کے اعلان کے جواب میں عوام سے اپنے ’’سات عزائم‘‘ کا اظہار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT