Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نثار احمد کلیم کی خدمات کو خراج عقیدت ،انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام تعزیتی جلسہ کا انعقاد

نثار احمد کلیم کی خدمات کو خراج عقیدت ،انجمن ترقی اردو گلبرگہ کے زیر اہتمام تعزیتی جلسہ کا انعقاد

گلبرگہ /24 اگست ( ذریعہ فیاکس ) ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد انجمن کی اطلاع کے بموجب معروف شاعر ، نشرنگار اور معلم نثار احمد کلیم کے سانحہ ارتحال پر انجمن ترقی اردو ہند ( شاخ ) گلبرگہ کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ پروفیسر حمید سہروردی صدر انجمن نے مرحوم کی شخصیت و خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے شاعر تھے اور اچھے انسان تھے ۔ روایات کی پاسداری ان کی شخصیت اور شاعری دونوں کا خاصہ تھی ۔ پی جی سنٹر بیدر میں مرحوم سے ہوئی ملاقاتوں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وہ نہایت پرخلوص انسان تھے ۔ یقیناً وہ عرصہ تک ہماری یادوں کا حصہ بنے رہیں گے ۔ ڈاکٹر وہاب عندلیب نے نثار احمد کلیم کی موت کو حیدرآباد کرناٹک میں اردو زبان و ادب کی تحریک کو نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ انجمن ترقی اردو اردو ہند کی بیدر شاخ کو بحیثیت صدر ، فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جناب حامد اکمل نے نثار احمد کلیم کو بیدر کے کثیر اتصانیف ادیب و شاعر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سرگرم زندگی گذاری ۔ طول عمری کے باوجود اردو تعلیم اور شعر و ادب کے فروغ کے ضمن میں کی گئی ہر کوشش میں شریک رہا کرتے ۔ جناب ولی احمد نے کہا کہ نثار احمد کلیم بنیادی طور پرمعلم تھے ۔ درس و تدریس اور اساتذہ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر دم سرگرم عمل رہتے تھے ۔ اردو اساتذہ کی تنظیم کراٹا کی بیدر شاخ کے قیام کے ضمن میں آپ کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT