Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / نجومی پر حملہ اور رہزنی پر چار افراد گرفتار

نجومی پر حملہ اور رہزنی پر چار افراد گرفتار

سی سی کیمروں سے ملزمین کی شناخت : اے سی پی پنجہ گٹہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /17 نومبر (سیاست نیوز) سنجیو ریڈی نگر پولیس کے کرائم اسٹاف عملہ نے نجومی پر حملے اور رہزنی میں ملوث چار افراد بشمول ایک کم عمر لڑکے کو گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پنجہ گٹہ مسٹر ایم وینکٹیشورلو پریس کانفرنس میں بتایا کہ /12 نومبر کو مدھورانگر امیرپیٹ علاقہ میں سری شنکر جی جو پیشہ سے نجومی ہے کے مکان پر نامعلوم افراد داخل ہوکر چاقو سے دھمکاکر نقد ر قم اور طلائی زیورات حوالے کرنے کیلئے اور انکار پر رہزنوں نے دیڑھ لاکھ روپئے نقد رقم ، 3.5 تولے طلائی زیورات اور موبائیل فون کا سرقہ کردیا اور بعد ازاں چاقو سے زخمی کردیا ۔ رہزنی واردات انجام دینے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے ۔ ایس آر نگر پولیس کی ٹیم نے مدھورا نگر ویلفیر سوسائیٹی کی جانب سے علاقہ میں نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رہزنوں کی نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا ۔ اے سی پی نے بتایا کہ رہزنی کی واردات میں ملوث 24 سالہ شیخ ناصر ساکن یوسف گوڑہ ، 19 سالہ بی سامبا راجو ساکن یوسف گوڑہ ، بی کوٹیشور راؤ اور ایک کم عمر لڑکے کی مدد سے یہ واردات انجام دی تھی ۔ پولیس نے گرفتار رہزنوں کے قبضے سے طلائی زیورات ، 4 مسروقہ موبائیل فون اور حملے میں استعمال کی گئی چاقو برآمد کرلی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT