Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / نجیب جنگ کا احمد پٹیل کی ہدایات پر عمل : سبرامنین سوامی

نجیب جنگ کا احمد پٹیل کی ہدایات پر عمل : سبرامنین سوامی

نئی د ہلی ۔ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنین سوامی نے آج دہلی کے لیفننٹ گورنر نجیب جنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پولٹیکل سکریٹری احمد پٹیل سے رہنمائی حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہیش گری کے احتجاج میں شامل ہوتے ہوئے نجیب جنگ کو نشانہ بنایا۔ چیف منسٹر اروند کجریوال سے معذرت خواہی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہیش گری اس وقت ہڑتال پر ہیں۔ این ڈی ایم سی عہدیدار کے قتل میں کجریوال کی جانب سے مہیش گری کوملوث قرار دینے کی کوشش کے خلاف انہوں نے یہ ہڑتال شروع کی۔ سبرامنین سوامی نے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو علحدہ مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ اطلاعات ملی ہیں کہ نجیب جنگ کانگریس کی ایماء پر اروند کجریوال کو اکسا رہے ہیں تاکہ بی جے پی کو پریشان کیا جاسکے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT