Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / نجیب رزاق کو دی گئی رقم عطیہ تھی ،سعودی حکومت کی وضاحت

نجیب رزاق کو دی گئی رقم عطیہ تھی ،سعودی حکومت کی وضاحت

کوالالمپور ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کے بینک اکاؤنٹ میں جو 681 ملین ڈالرس منتقل کئے گئے وہ دراصل عطیہ تھا۔ اسی دوران نجیب رزاق کے دفتر سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہیکہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کے اس بیان سے نجیب رزاق پر خردبرد کے جو شکوک و شبہات کئے جارہے تھے وہ ازخود ختم ہوگئے۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک کے انوسٹمنٹ فنڈ سے خطیر رقم اپنے شخصی اکاؤنٹ میں منتقل کروائی تھی۔ الجبیر نے واضح کردیا کہ نجیب رزاق کو دی جانے والی رقم کے بارے میں سعودی عرب حکومت لاعلم نہیں ہے اور رقم غیر مشروط طور پر دی گئی ہے۔ ملائشیا کی وزارت خارجہ نے اس سلسلہ میں الجبیر کی ایک ویڈیو کلپنگ بھی فراہم کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT