Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / نجیب رزاق کی بیدخلی کیلئے قومی مہم میں مآثر محمد بھی شامل

نجیب رزاق کی بیدخلی کیلئے قومی مہم میں مآثر محمد بھی شامل

کوالا لمپور 4 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر اعظم ملیشیا مآثر محمد بھی اپوزیشن کے ان قائدین میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ملک گیر سطح پر وزیر اعظم نجیب رزاق کی بیدخلی کیلئے مہم چلا رہے ہیں۔ ان تمام قائدین کا وزیر اعظم سے مطالبہ ہے کہ وہ کرپشن کے الزامات کے پیش نظر مستعفی ہوجائیں ۔ نجیب رزاق پر گذشتہ سال جولائی سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنے عہدہ سے استعفی پیش کردیں۔ گذشتہ جولائی میں کچھ دستاویزات جاری کئے گئے تھے جن میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ وہ کرپشن میں ملوث ہیں۔ یہ انکشاف کیا گیا تھا جملہ 700 ملین ڈالرس کی رقم نجیب رزاق کے خانگی بینک کھاتوں میں جمع کی گئی تھی ۔ جاریہ سال ماہ جنوری میں اٹارنی جنرل نے فیصلہ کیا تھا کہ نجیب رزاق کے خلاف استغاثہ کارروائی نہ کی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بیشتر رقم سعودی عرب کے شاہی خاندان سے شخصی عطیہ میں حاصل ہوئی تھی ۔ اس وقت سے منظر عام پر آنے والی اطلاعات میںک ہا گیا تھا کہ نجیب رزاق کے کھاتوں میں جمع جملہ رقم ایک بلین ڈالرس سے زیادہ ہوسکتی ہے ۔ مآثر محمد نے آج کہا کہ رشوت کے الزامات کے نتیجہ میں ملک کی امیج متاثر ہوئی ہے اور نجیب رزاق ان پر عائد کئے جانے والے الزامات کو غلط ثابت کرنے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ وہ یہ بھی بتانے سے قاصر ہیں کہ یہ رقم آئی کہاں سے ہے ۔ مآثر نے کہا کہ ہمیں بحیثیت وزیراعظم نجیب رزاق سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے ۔ اگر انہیں عہدہ پر برقرار رہنے کا موقع دیا گیا تو صورتحال بد سے بدتر ہوجائیگی مآثر محمد 22 سال تک وزیر اعظم ملیشیا رہنے کے بعد 2003 میں سبدکوش ہوگئے تھے ۔ وہ ملک میں ابھی بھی بااثر سیاسی شخصیتسمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے گذشتہ سال سے نجیب رزاق سے استعفی کا مطالبہ شروع کیا ہے ۔ مآثر محمد کے علاوہ ملک کے دوسرے با اثر سیاسی قائدین اور اپوزیشن لیڈروں نے بھی نجیب رزاق پر استعفی کیلئے زور دیا ہوا ہے اور ان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT