Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / نجیب کا پتہ چلانے دہلی پولیس کی کیمپس میں تلاشی

نجیب کا پتہ چلانے دہلی پولیس کی کیمپس میں تلاشی

نئی دہلی 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس کی ٹیموں نے آج جے این یو کیمپس کا مشاہدہ کیا اور وہ اپنے ساتھ بو سونگھ کر پتہ چلانے والے کتوں کو لے گئے تھے تاکہ لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی تلاش میں کوئی مدد مل سکے ۔ نجیب احمد گذشتہ دو ماہ سے زیادہ وقت سے لاپتہ ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ کرائم برانچ کی ٹیم اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس ٹیم نے آج صبح کیمپس پہونچ کر بو سونگھ کر پتہ چلانے والے کتوں کی مدد سے تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ جے این یو طالب علم کے لاپتہ ہوجانے پر فکرمند دہلی ہائیکورٹ نے گذشتہ ہفتے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ سارے کیمپس میں چھان بین کرے اور ہاسٹلس ‘ کلامس رومس اور چھت وغیرہ کی بھی تلاشی لی جائے اور کتوں کی مدد لی جائے ۔ واضح رہے کہ نجیب کی والدہ فاطمہ نفیس نے حبس بیجا میں رکھنے کی ایک درخواست دائر کی ہے اور اپنے فرزند کا پتہ چلانے کی استدعا کی ہے ۔ نجیب احمد 15 اکٹوبر کو اے بی وی پی کارکنوں سے جھڑپ کے بعد سے لاپتہ بتایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT