Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / نجیب کے بارے میں اعلانات کی مساجد سے خواہش

نجیب کے بارے میں اعلانات کی مساجد سے خواہش

نئی دہلی ۔ 14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے 200دن سے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے بارے میں دہلی پولیس نے مساجد سے ربط پیداکرتے ہوئے خواہش کی ہے کہ لاپتہ طالب علم کے بارے میں کوئی بھی اطلاع حاصل ہونے پر پولیس کو اطلاع دینے کے بارے میں اعلانات کئے جائیں ۔ نجیب اپنے ہاسٹل کے مبینہ اے بی وی پی طلبہ سے تکرار کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا ‘ اس کے بارے میں اطلاع دینے والے کو 10لاکھ روپئے انعام کا بھی پولیس نے اعلان کیا تھا ۔ تاہم تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ اس لئے پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کی مساجد سے مدد کی درخواست کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT