Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نجی سانحہ پر شتروگھن سنہا وزیراعظم کی تقریب سے غیرحاضر

نجی سانحہ پر شتروگھن سنہا وزیراعظم کی تقریب سے غیرحاضر

پٹنہ ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اداکار سے سیاستداں بننے والے شتروگھن سنہا نے آج کہاکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے پٹنہ اور حاجی پورہ میں کل پروگرام میں شرکت نہیں کرسکیں گے کیونکہ ان کے خاندان میں ایک سانحہ ہوگیا ہے اور وہ شخصی اورناگزیر وجوہات کی بناء پر اس تقریب میں شرکت کرنے سے قاصر ہے۔ سنہا کے بڑے بھائی بھرت سنہا کی سابق شریک حیات شیلا سنہا کل اپنی قیامگاہ واقع گڑگاؤں میں پھانسی سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں۔ وہ بھرت سے علحدہ ہوچکی تھیں۔ لندن میں مقیم ان کے ڈاکٹر نے کہا کہ گذشتہ 25 سال سے وہ علحدگی کی زندگی گذار رہی تھیں۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ پورا خاندان اس واقعہ پر رنج و غم کا شکار ہوگیا ہے۔ وہ وزیراعظم کی تقریب میں شرکت نہ کرسکیں گے۔ وزیراعظم پٹنہ ہائیکورٹ کی صدی تقریب میں شرکت کریں گے بعدازاں حاجی پور میں ریلوے کی ایک تقریب میں بھی شرکت کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT