Sunday , May 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / ندا عدیل اسپل بی کی سٹی چمپئن

ندا عدیل اسپل بی کی سٹی چمپئن

حیدرآباد ۔ 9مارچ ( سیاست ڈاٹ کام)  دنیا بھر میں مشہور ’’ اسپل بی ‘‘ کے مقابلے شہروں ‘ ممالک اور پھر بین الاقوامی سطح پر منعقد کئے جاتے ہیں اور اس مرتبہ ہندوستان کے 30شہروں سے فاتح اتھلیٹس کے انتخاب کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں اسپلنگ کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں حیدرآباد سے دلی پبلک اسکول کی طالبہ ندا عدیل فاتح بن کر سامنے آئی ہے ۔ ہندوستان کی نمبر ایک نوٹ بک برانڈ کمپنی آئی ٹی سی کی جانب سے کلاس میٹ اسپل بی کے نام سے ہندوستان کے 30شہروں میں مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں تین لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کررہے ہیں ۔ اسپل بی کے نویں سیزن کیلئے حیدرآباد سے ندا عدیل کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ حیدرآباد کے 112 اسکولوں سے شرکت کرنے والے طلبہ کا انتخاب کیا گیا تھا اور آن لائن مقابلوں میں شہر سے سرفہرست 15 طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا جن کے درمیان ہندوستان کی سطح پر سیمی فائنل مقابلے منعقد ہوئے ہیں جس میں ندا عدیل نے دیگر طلبہ کو شکست دی تھی ۔ دریں اثناء مختلف شہروں سے پہلا مقام حاصل کرنے والے 16طلبہ کے درمیان قومی سطح کا فائنل منعقد ہوگا جس میں ہندوستان کے فاتح اتھیلیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ قومی سطح پر کامیاب ہونے والے کھلاڑی کو دو لاکھ روپئے انعام دیا جائے گا اور وہ واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سطح کے مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی بھی کرنے کا اعزاز حاصل کرے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT