Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ندا فاضلی کے انتقال پر نجمہ ہپت اللہ کا اظہار تعزیت

ندا فاضلی کے انتقال پر نجمہ ہپت اللہ کا اظہار تعزیت

نئی دہلی۔ 9  فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقلیتی امور کی مرکزی وزیر نجمہ ہپت اللہ نے اردو کے معروف شاعر اور نغمہ نگار ندا فاضلی کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے اردو زبان اور فلمی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں محترمہ نجمہ نے کہا کہ مرحوم ندا فاضلی انسانی جذبوں کے ترجمان تھے ۔مقتدا حسن ندا فاضلی کا کل ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 78 برس کے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT