Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ندیم کی لگاتار 27 اوورز بولنگ لیگ میچ میں 5 وکٹ حاصل کئے

ندیم کی لگاتار 27 اوورز بولنگ لیگ میچ میں 5 وکٹ حاصل کئے

حیدرآباد ، 19 نومبر (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے A ٹو ڈیز پلیٹ لیگ میچ میں آج ایس ایم ندیم الدین نے پانچ حاصل کئے۔ یہاں نظام کالج گراؤنڈ پر اس میچ کا پہلا روز اگرچہ سنڈیکیٹ بینک کے نام رہا مگر حریف ٹیم اگروال سینئرز کی طرف سے ندیم نے مسلسل 27 اوورز کی بے تکان بولنگ میں 5/78 کے اعدادوشمار کے ذریعے سنڈیکیٹ اننگز کو سمیٹنے میں اپنا رول ادا کیا۔ اسٹرائیک بولر محمد احمد نے بھی 4/36 کی کامیاب گیندبازی کی۔ تاہم سنڈیکیٹ ٹیم نے مجموعی طور پر بہتر کھیلا۔ انھوں نے پہلے بیٹنگ میں 273 (63.5 اوورز) اسکور کئے۔ پھر اگروال سینئرز کو محض 18 اوورز میں 112 پر آل آؤٹ کیا۔ایم اے جاوید اور سید علی نے ترتیب وار 5/48 اور 5/64 کی زبردست بولنگ کی۔

 

حیدرآباد کی رانجی ٹیم کا انتخاب
حیدرآباد ، 19 نومبر (ای میل) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن نے آج حیدرآباد رانجی ٹیم منتخب کی جو آل انڈیا رانجی ٹروفی چمپئن شپ کے تحت تریپورہ کرکٹ اسوسی ایشن ٹیم کے خلاف 23 تا 28 نومبر حیدرآباد میں کھیلے گی۔ آنرری سکریٹری ایچ سی اے جان منوج کے بموجب کیپٹن جی ایچ وہاری کے ساتھ 15 رکنی ٹیم منتخب کی گئی جس میں انور احمد ، مہدی حسن، محمد سراج شامل ہیں۔ تمام کھلاڑیوں سے 21 نومبر کو صبح 7-30 بجے کوچ عبدالعظیم سے یہاں راجیوگاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم واقع اوپل میں رجوع ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT