Wednesday , September 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ندیوں کا احیاء پانی کے بحران کا مستقل حل

ندیوں کا احیاء پانی کے بحران کا مستقل حل

باہم مربوط کرنے کی وکالت کرنے والے چندرا بابو نائیڈو کا موقف
امراوتی۔/13ستمبر، ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے جو کئی سال سے ندیوں کو باہم مربوط کرنے کی پرزور وکالت کرتے آرہے ہیں آج کہا کہ یہ صرف ایک عارضی مرحلہ ہوگا۔ لیکن ندیوں کا احیاء اس مسئلہ کا مستقل حل ہے۔ انہوں نے ندیوں کے احیاء کے سلسلہ میں مہم کے طور پر منعقدہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ واجپائی کے دور حکومت میں ملک کی ندیوں کو باہم مربوط کرنے کی بات کی گئی تھی تاکہ یہ مسئلہ فوری حل ہوسکے لیکن یہ ایک عارضی مرحلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ندیوں کا احیاء ہی اس مسئلہ کا مستقل حل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں جہاں سیلاب آتے ہیں وہیں خشک سالی کی صورتحال بھی درپیش ہوتی ہے اسی لئے وہ ندیوں کو باہم مربوط کرنے کی وکالت کرتے رہے۔ ایسی صورت میں ہی ہم ان علاقوں میں اپنی بقاء کو یقینی بناسکتے ہیں جہاں مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی بڑی ندیوں میں تقریباً 85 فیصد پانی سمندر میں چلا جاتا ہے اور مزید 7 فیصد پانی چھوٹی ندیوں میں منتقل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے ندیوں کے احیاء کے سلسلہ میں آندھرا پردیش کو ایک مثالی ریاست بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

’ ہندی دیوس‘ کی مبارکباد
حیدرآباد۔/13ستمبر، ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کی عوام کو ’’ ہندی دیوس ‘‘ کی مبارکباد دی۔ ہر سال 14 ستمبر کو ’ ہندی دیوس‘ منایا جاتا ہے۔ چیف منسٹر نے اس موقع پر ہندی زبان سے وابستگی رکھنے والوں، ادبی شخصیتوں کو جو دنیا بھر میں رہتی ہیں اور جن کی مادری زبان ہندی ہے مبارکباد دی۔

 

TOPPOPULARRECENT