Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / ندیوں کو باہم مربوط کرنا ہی مسائل کا حل : چندرابابو نائیڈو

ندیوں کو باہم مربوط کرنا ہی مسائل کا حل : چندرابابو نائیڈو

حیدرآباد 27 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو نے کہاکہ دنیا کے تمام علاقوں میں آبی تنازعات پائے جاتے ہیں۔ انھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تمام ندیوں کو باہم مربوط کرتے ہوئے اِن مسائل کی یکسوئی ممکن ہے۔ انھوں نے کہاکہ رائلسیما میں خشک سالی کی صورتحال کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومت رائلسیما علاقہ کو ’رتنالاسیما‘ میں تبدیل کرے گی۔ چندرابابو نائیڈو نے اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس پر ریاست کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہاکہ پولاورم پراجکٹ کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوچکی ہیں اور یہ پراجکٹ ملک کے لئے قابل فخر ہے۔ مستقبل میں اس طرح کے کسی اور پراجکٹ کی تعمیر کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT