Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / نربھئے کیس ‘ کمسن مجرم کی رہائی کی راہ ہموار

نربھئے کیس ‘ کمسن مجرم کی رہائی کی راہ ہموار

نئی دہلی 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں پیش آئے اجتماعی عصمت ریزی کے مقدمہ ( نربھئے ) میں سزا یافتہ کم عمر مجرم کی رہائی کیلئے آج راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ دہلی ہائیکورٹ نے اس کی رہائی میں مداخلت سے انکار کردیا ہے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ موجودہ قوانین کے تحت اس کمسن مجرم کو رہا ہونے سے نہیں روکا جاسکتا ۔ یہ مجرم اب 20 برس کی عمر کو پہونچ گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ 20 ڈسمبر کو رہا ہوجائیگا جبکہ اس کی تین سال جیل کی سزا پوری ہوگئی تھی ۔ اگر سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی اور سپریم کورٹ نے اس کی رہائی پر حکم التوا جاری کیا تو پھر اس کی رہائی رک سکتی ہے ۔ اس فرد کی رہائی کے خلاف عوامی برہمی کو نظر انداز کرتے ہوئے ہائیکورٹ کی ایک بنچ نے جو چیف جسٹس جی روہینی اور جسٹس جئینت ناتھ پر مشتمل تھی جوینائیل جسٹس بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ ملزم ‘ اس کے والدین اور متعلقہ عہدیداروں سے رابطہ کرے تاکہ اس کی باز آبادکاری اور سماجی زندگی کے تعلق سے تبادلہ خیال ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT