Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / نرساپور رکن اسمبلی کا ڈرائیور اتفاقی طور پر گولی لگنے سے ہلاک

نرساپور رکن اسمبلی کا ڈرائیور اتفاقی طور پر گولی لگنے سے ہلاک

حیدرآباد ۔ 16 فبروری (سیاست نیوز) حمایت نگر اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ضلع میدک نرساپور کے ٹی آر ایس رکن اسمبلی مدن ریڈی کا ڈرائیور محمد اکبر اپنے ساتھی گن مین کی پستول سے اتفاقی طور پر گولی چلنے سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب آج دوپہر 3 بجے رکن اسمبلی اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس میں موجود تھے کہ ان کا گن مین رویندر اور کار ڈرائیور 27 سالہ محمد اکبر ریسٹ روم میں دوپہر کے کھانے کے بعد ایک دوسرے سے بات چیت کے دوران ڈرائیور نے اپنے ساتھی گن مین کی 9mm پستول لے کر اس کا مشاہدہ کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر گولی چل گئی اور سیدھے اس کے سر میں جا لگی۔ اس حادثہ میں محمد اکبر برسرموقع ہلاک ہوگیا اور اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنٹرل آف زون مسٹر وی وی کملاسن ریڈی مقام واردات پر پہنچ کر کلوز ٹیم کو طلب کیا اور اکبر کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا۔ بتایا جاتا ہیکہ اکبر کا تعلق ولینا منڈل ضلع محبوب نگر سے ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر متوفی ڈرائیور کے رشتہ دار ایم ایل اے کوارٹرس پہنچ کر اس واقعہ پر شبہ ظاہر کیا۔ نارائن گوڑہ پولیس نے گن مین رویندر کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT