Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نرسا پور کے حاجی محمد قطب الدین کا مدینہ منورہ میں انتقال

نرسا پور کے حاجی محمد قطب الدین کا مدینہ منورہ میں انتقال

نرسا پور۔ /14 اکٹوبر، ( راست ) قاضی محمد ریاض الدین نرسا پور کی اطلاع کے بموجب جناب حاجی محمد قطب الدین (انعامدار نرسا پور ضلع میدک ) موظف جی پی ایف ولد قاضی محمد حفیظ الدین صاحب مرحوم  متولی جامع مسجد و شاہ ابوالفتح ؒ ابو صاحب ساکن آصف نگر حیدرآباد متوطن نرسا پور ضلع میدک کا ہفتہ کی رات مدینہ منورہ میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ مرحوم اپنی اہلیہ اور اپنے بھائی محمد بشیر الدین  اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ بذریعہ حج کمیٹی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وہ مدینہ منورہ پہونچے۔ نماز جنازہ مسجد نبویؐ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور چار دختران ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 8985707746 پر ربط پیدا کریں۔

 

تیز بخار سے کمسن لڑکی فوت
کوبیر۔/14اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر کوبیر منڈل میں تیز بخار سے کمسن لڑکی فوت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کوبیر کے زراعت پیشہ بابو کی لڑکی نابیش کو تیز بخار ہونے پر دو روز قبل بھینسہ سرکاری ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سرپنچ کوبیر و دیگر سیاسی قائدین نے گھر پہنچ کر کمسن لڑکی کے ارکان خاندان کو پرسہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT