Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / نرسمہا راؤ کو بھارت رتن دیا جائے: سنجے بارو

نرسمہا راؤ کو بھارت رتن دیا جائے: سنجے بارو

حیدرآباد۔ /22جون، ( پی ٹی آئی) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے میڈیا مشیر سنجے بارو نے یہ تجویز پیش کی کہ این ڈی اے حکومت اگر پی وی نرسمہا راؤ کو بھارت رتن کا اعلان کرتی ہے تو یہ ایک غیر معمولی خیرسگالی کا مظاہرہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ نرسمہا راؤ کی 95ویں یوم پیدائش ہے۔ اگر وزیر اعظم نریندر مودی انہیں بھارت رتن کا اعلان کرتے ہیں تو یہ ایک غیرمعمولی خیرسگالی کا مظاہرہ ہوگا۔وہ آج نرسمہا راؤ کے وزیر اعظم ہند بننے کے 25سال کی تکمیل پر پیانل مباحثہ میں شرکاء کے سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ سنجے بارو کی نئی کتاب ’’ 1991 ۔ ایسا سال جس نے ہندوستان کو بدل دیا ‘‘ کی آئندہ ماہ اجرائی عمل میں آئے گی۔ پیانل مباحثہ میں سابق سی بی آئی ڈائرکٹر کے وجئے راما راؤ اور نرسمہا راؤ کے پوترے سبھاش، بی جے پی لیڈر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT