Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ’’نرسنگ نے دانستہ ممنوعہ مادہ استعمال کیا‘‘

’’نرسنگ نے دانستہ ممنوعہ مادہ استعمال کیا‘‘

نئی دہلی ، 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نرسنگ یادو پر چار سالہ امتناع عائد کرتے ہوئے کھیلوں کی ثالثی عدالت (سی اے ایس) نے رولنگ دی ہے کہ ریسلر سبوتاج کے تعلق سے کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے اور یہی نتیجہ اخذ کیا گیا کہ انھوں نے ممنوعہ مادہ کو ٹیبلٹ (گولی) کی شکل میں ایک سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا۔ دریں اثناء ڈوپ کے داغ دار نرسنگ نے آج اعتراف کیا کہ اگر ان پر عائد امتناع پر نظرثانی نہ کی گئی تو اُن کا کریئر ختم ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو اُن کا کیس آگے بڑھانا چاہئے کیونکہ انڈیا کو 74kg کیٹگری میں اولمپک میڈل سے محروم ہونا پڑا ہے۔

TOPPOPULARRECENT