Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / نرسنگ کو ریو گیمز کیلئے یو ڈبلیو ڈبلیو کی بھی منظوری

نرسنگ کو ریو گیمز کیلئے یو ڈبلیو ڈبلیو کی بھی منظوری

واڈا نے ناڈا سے کیس فائل مانگی ، عالمی ادارہ کی بھی رسمی اجازت کا انتظار
نئی دہلی ، 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کی جانب سے منظوری حاصل کرچکے نرسنگ یادو کو آج یونائیٹیڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) سے اجازت مل گئی کہ ریو اولمپکس میں مسابقت کرسکتے ہیں اور اب وہ واڈا سے بھی کلیرنس کے منتظر ہیں۔ نرسنگ جنھیں دوشنبہ کو ناڈا نے کلین چٹ دی، وہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی درخواست پر یو ڈبلیو ڈبلیو کے جواب کا انتظار کررہے تھے کہ 74kg وزن کے زمرہ میں اُن کے نام پر مکرر غور کیا جائے۔ صدر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ نرسنگ کو ناڈا کی طرف سے کلین چٹ ملنے کے فوری بعد ہم نے ورلڈ باڈی کو مکتوب تحریر کیا تھا کہ 74kg کیٹگری میں اُن کے نام پر دوبارہ غور کیا جائے۔ آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے واقعی مسرت ہے کہ یو ڈبلیو ڈبلیو نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ نرسنگ کو اولمپکس میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔ اب انھیں بس ہماری طرف سے توثیقی مکتوب درکار ہے اور ہم یہ بھیج چکے ہیں۔ اس لئے اب جہاں تک نرسنگ کی شرکت کا معاملہ ہے اس عالمی ادارہ کی طرف سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ تاہم 26 سالہ گراپلر کو ریو کیلئے فلائٹ پکڑنے سے قبل مزید کچھ انتظار کرنا ہے کیونکہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے گزشتہ روز ناڈا سے کہا کہ نرسنگ کی کیس فائل نظرثانی کیلئے بھیجیں۔

TOPPOPULARRECENT