Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / نرسنگ کو کلین چٹ کیخلاف واڈا اپیل

نرسنگ کو کلین چٹ کیخلاف واڈا اپیل

ریو ڈی جنیرو ، 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریسلر نرسنگ یادو کی اولمپک مہم میں آج زبردست رکاوٹ پیدا ہوگئی کیونکہ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے انھیں وطن میں ڈوپ اسکینڈل میں ناڈا کی دی گئی کلین چٹ کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی جتھہ کے سربراہ راکیش گپتا نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ واڈا نے ناڈا کلیرنس کے خلاف ثالثی عدالت (سی اے ایس) میں اپیل کی ہے۔ اب سماعت چل رہی ہے اور وہاں واڈا عہدیداروں کے ساتھ آئی او اے سکریٹری جنرل راجیو مہتا موجود ہیں۔ نرسنگ کو اپنی اولمپک مہم 19 اگسٹ کو شروع کرنا تھا لیکن اب اگر ثالثی عدالت برائے کھیل کود نے واڈا کی اپیل کو حق بجانب قرار دیا تو انھیں کریئر ختم کردینے والے چار سالہ امتناع کے اندیشہ کا سامنا ہوچلا ہے۔

TOPPOPULARRECENT