Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / نرمل میں لاری نے مگرمچھ کو روند ڈالا

نرمل میں لاری نے مگرمچھ کو روند ڈالا

ناکافی بارش سے کسان پریشان ، جانور بھی پانی کی تلاش میں جنگل سے نکل پڑے

نرمل /21 اگست ( جلیل ازہر ) بارش کی کمی نے کسانوں کو ہی نہیں عام شہریوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے جبکہ کریم نگر ضلع کے کورٹلہ تعلقہ سے عوام پانی کیلئے ترس رہے ہیں ۔ ایسے پس منظر میں جانور بھی بارش کی قلت سے بے قابو ہوگئے ہیں ۔ کل رات دیر گئے نرمل سے چار کیلومیٹر دور موضع کڑتال قومی شاہراہ پر سڑک کے کنارے ایک تالاب ہے جس میں گذشتہ سال سے عوام اس تالاب میں مگرمچھ دیکھنے کے بعد مشاہدہ کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کو اطلاع دیتے رہے تاہم کل رات دیر گئے ایک مگرمچھ سڑک پر آگئی اور کسی نامعلوم لاری یا بس نے اسے رونڈ ڈالا گاؤں والوں کی اطلاع کے ساتھ ہی نرمل پولیس اور محکمہ جنگلات کے عہدیدار مقام واقعہ پر پہونچے جبکہ مگر مچھ ہلاک ہوچکا تھا ۔ بعد ازاں اس مگرمچھ کو جلادیا گیا محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کی اطلاع کے بموجب مگرمچھ کی لمبائی 2.15 میٹر تھی واضح رہے کہ جنگلاتی علاقوں میں بھی جانوروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے کئی علاقوں میں لوگ بڑی تعداد میں ہرن اور دوسرے جانوروں کو سڑک عبور کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تاہم مگر مچھ کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔ جبکہ ابھی ایک  مگرمچھ اسی تالاب میں موجود ہونے کی اطلاع دیہاتوں سے محکمہ جنگلات کو موصول ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT