Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نرمل میں ٹیٹ اور ڈی ایس سی کا ماڈل ٹسٹ

نرمل میں ٹیٹ اور ڈی ایس سی کا ماڈل ٹسٹ

نرمل۔11 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے عنقریب اساتذہ کے تقررات کیلئے ٹیٹ اور ڈی ایس سی کا اعلامیہ جاری ہونے والا ہے۔ ٹیٹ میں کوالیفائی اساتذہ ہی DSC کا امتحان تحریر کرسکتے ہیں چنانچہ اُردو میڈیم طلبہ کو درکار تعلیمی مواد کی کمی اور رہنمائی کے فقدان کے تناظر میں شہر نرمل میں ایک ’’ٹیٹ اور ڈی ایس سی کا ماڈل ٹسٹ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے جس کا اہتمام گلوبل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی نرمل کررہی ہے۔ یہ ماڈل ٹسٹ 17 جنوری بروز اتوار بروقت دوپہر ایک بجے تا 4 بجے سہ پہر بمقام دکن ہائی اسکول بدھوار پیٹ نرمل منعقد ہوگا جس میں ڈی ایڈ اور بی ایڈ کے اُردو میڈیم امیدوار پرچہ اول اور پرچہ دوم میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ امتحان میں شاندار مظاہرہ کرنے والے تین طلبہ میں انعامات بھی عطا کئے جائیں گے۔ ماڈل ٹسٹ کے اختتام کے بعد ایک سمینار بعنوان ’’ٹیٹ اور ڈی ایس سی‘‘ کی تیاری اور اعلیٰ رینک کا حصول کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں قابل، تجربہ کار اور ماہرین تعلیم اپنا خصوصی لیکچر دیں گے۔ اس ماڈل ٹسٹ میں بھینسہ، خانہ پور، ایچوڑا، عادل آباد، آرمور اور نظام آباد کے طلبہ بھی شرکت کرسکتے ہیں۔ خواہش مند طلباء و طالبات اپنے ناموں کے رجسٹریشن کیلئے دانش زیراکس سنٹر روبرو گورنمنٹ جونیر کالج (بوائز) نرمل سے فارمس حاصل اور داخل کرسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کیلئے انصار احمد ساحلؔ صدر سوسائٹی سے سیل نمبرات 9676177156 تا 7396795236 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 جنوری بروز جمعہ بوقت 5 بجے شام مقرر کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT