Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نرمل میں 34کلو گانجہ ضبط، 7افراد گرفتار

نرمل میں 34کلو گانجہ ضبط، 7افراد گرفتار

ضلع ایس پی وشنو ایس واریار کی پریس کانفرنس

نرمل۔/26جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نرمل ضلع پولیس بڑے پیمانہ پر غیرسماجی عناصر کی سرگرمیوں کو کچلنے کیلئے متحرک ہوچکی ہے۔ مسلسل پٹرولنگ اور تلاشیوں کے ذریعہ کافی حد تک پولیس کو کامیابی مل رہی ہے تاہم برائیوں کی روک تھام کیلئے عوامی تعاون بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار نرمل ضلع ایس پی وشنو ایس واریار (IPS) نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ایک ہفتہ سے گانجہ کی اسمگلنگ کی تحقیقات جاری تھی جبکہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس کو کامیابی ملی، 7 افراد کے پاس وائی ایس آر کالونی میں 34 کیلو گانجہ ضبط کیا گیا۔ مزید خصوصی پولیس ٹیم اس بات کی تحقیقات میں مصروف ہے کہ گانجہ کی کاشت جنگلاتی علاقوں میں کہاں کی جارہی ہے۔ ضلع ایس پی نے نرمل پولیس بالخصوص سرکل انسپکٹر جان دیواکر ٹاؤن سرکل انسپکٹر رورل جیون ریڈی کی ٹیم کو مبارکباد دی کہ گانجہ کی اسمگلنگ کرنے والوں کو انہوں نے گرفتار کیا۔ ایس پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سماج میں اس لعنت کے خاتمہ کیلئے پولیس یا راست ان کو اطلاع دیں نام وغیرہ راز میں رکھا جائے گا۔ ضلع ایس پی نے گانجہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تمام 7 افراد کو عدالتی تحویل میں دینے سے قبل اخباری نمائندوں کے روبرو پیش کیا اور کہا کہ ان پر تحقیقات کی جارہی ہیںکہ آیا یہ گانجہ کہاں منتقل ہورہا تھا اور خریدار کون ہے۔ اس بات کا پتہ بہت جلد لگالیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT