Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نرمل کو ضلع بنانے پر عوام میں مسرت کی لہر ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کے شاندار استقبال کیلئے تیاریاں مکمل

نرمل کو ضلع بنانے پر عوام میں مسرت کی لہر ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کے شاندار استقبال کیلئے تیاریاں مکمل

نرمل ۔ 21 ؍ اگسٹ ( جلیل از ہر کی رپورٹ) نرمل کے ضلع کے درجہ کا اعلان اس علاقہ کی عوام میں زبردست جو ش و خروش کا باعث بن گیا ۔ آج نرمل ڈیویژن کے تین  اسمبلی حلقہ جات‘ مدہول ‘ خانہ پور ‘ نرمل کی عوام میں خوشی و مسرت کی لہر دیکھی جا رہی ہے جبکہ نرمل ضلع کے اعلان کے ساتھ ہی عوام میں ریاستی وزیر امکنہ ‘ قانون ‘ انڈومنٹ اے اندراکرن ریڈی کی مقبولیت میں اور بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔ آج دوپہر ریاستی وزیر اے اندراکرن ریڈی سے نمائندہ ’’سیاست‘‘ جلیل ازہر نے فون پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ نرمل کوضلع کا درجہ دیئے جانے پر اس علاقہ کی عوام وزیر اعلیٰ چندرشیکھرراؤ کو بھی بھلا نہیں سکتی ۔ ساری عوام کی طرف سے چندر شیکھرراؤ چیف منسٹر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب محمو د علی ڈپٹی چیف منسٹر سے بھی اظہار تشکر کرتا ہوں کہ انہوں نے بھی نرمل کو ضلع کے درجہ دیئے جانے میں بہت تعاون کیا ۔ ساتھ ہی عوام کو میری جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ واضح رہے کہ نرمل کو ضلع کے درجہ دینے کے بعد پہلی مرتبہ کل یعنی 22 اگسٹ کو ریاستی وزیر اے اندراکرن ریڈی نرمل کے دورہ پر آ رہے ہیں ۔ اس ضمن میں یہاں کی عوام بلا لحاظ مذہب و ملت نرمل ضلع کے حقیقی ’’ہیرو‘‘ اے اندراکرن ریڈی کی والہانہ خیرمقدم کے لئے نئے ضلع کی سرحدوں پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیںموٹر سیکل ریالی کے ذریعہ نرمل لائیں گے ۔ ان کے شاندار استقبال کے لئے بڑے پیمانہ پر تیاریاں جاری ہیں ۔ یہاں یہ بات بتانا بے محل نہ ہوگا کہ نرمل کو ہمیشہ ضلع میں ایک مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے  اب جبکہ اس علاقہ کوضلع کا درجہ دے دیا گیا ہے تو ظاہر ہے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقع بھی فراہم ہوں گے ۔ اب وہ دن دور نہیں کہ نرمل کے نام کے ساتھ ڈسٹرکٹ منسلک ہوجائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT