Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / نروپما راؤ امریکی تھنک ٹینک کی پالیسی فیلو مقرر

نروپما راؤ امریکی تھنک ٹینک کی پالیسی فیلو مقرر

واشنگٹن ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کیلئے ہندوستان کی سابق سفیر نروپماراؤ کو واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک کا پبلک پالیسی فیلو مقرر کیا گیا ہے جہاں وہ ہندوستان اور چین کے تعلقات کے ایک پراجکٹ پرکام کریں گی۔ امریکہ کے ایک اعلیٰ سطحی تھنک ٹینک نے یہ بات بتائی۔ نروپماراؤ تین ماہ تک ولسن سنٹر میں رہائش اختیار کریں گی جو ولسن سنٹر کے ایشیاء پروگرام کا حصہ ہوگا جو ایک کلیدی پالیسی فورم ہے جس کے ذریعہ عالمی سطح پر پائے جانے والے مختلف مسائل سے نمٹا جاتا ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ 66 سالہ سابق ہندوستانی سفارتکار ہندوستان کی پہلی خاتون سفیر متعینہ چین تھیں جبکہ وزارت امورخارجہ میں پہلی خاتون ترجمان بھی تھیں۔ انہوں نے 2009ء تا 2011ء ہندوستان کی معتمدخارجہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔

TOPPOPULARRECENT