Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / نروڈا پاٹیہ مقدمہ : سابق جج کی سکیوریٹی میں اضافہ

نروڈا پاٹیہ مقدمہ : سابق جج کی سکیوریٹی میں اضافہ

احمد آباد 23جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) حکومت گجرات نے سابق جج جیوتسنا یاگنک کی سکیوریٹی کو Y زمرے سے بڑھا کر Z زمرہ کردیا ہے ۔ سابق جج نے نروڈا پاٹیہ فسادات مقدمے کی سماعت کی تھی۔ جوتسنا یاگنک نے کل شکایت کی تھی کہ سکیوریٹی میں اضافہ کے اُن کے مطالبہ کو حکومت تسلیم نہیں کررہی ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (سی آئی ڈی ۔ انٹلی جنس) پرمود کمار نے بتایا کہ ہم نے اُن کی سکیوریٹی کو بڑھا کر Z زمرے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جیوتسنا یاگنک نے کہا تھا کہ عدالت میں جس طرح ’’جوں کا توں موقف ‘‘ برقرار رکھا جاتا ہے ان کے معاملے میں بھی حکومت نے یہی طرز عمل اختیار کیا ہے ۔ وہ اگست 2012 میں خصوصی عدالت کی جج تھیں اور انہوں نے نروڈا پاٹیہ مقدمہ میں 31 افراد کو مجرم قرار دیا تھا ۔ یہ مقدمہ 2002 گجرات فسادات کے دوران نروڈا پاٹیہ علاقہ میں اقلیتی فرقہ کے 97 ارکان کی ہلاکت سے متعلق ہے ۔ اس مقدمہ میں جنہیں ماخوذ کیا گیا ان میں گجرات کے سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر مایا بین کوڈنانی اور وی ایچ پی لیڈر بابو بجرنگی بھی شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ کے عہدیداروں کے مطابق یاگنک کو طویل عرصہ سے دھمکی آمیز فون کالس موصول ہورہے ہیںاور انہوں نے سکیوریٹی بڑھانے کی حکومت سے متعدد مرتبہ اپیل کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT