Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / نریش اگروال کے نام کی تختی پرسیاہی لگا دی گئی

نریش اگروال کے نام کی تختی پرسیاہی لگا دی گئی

نئی دہلی، 20جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ممبر پارلیمنٹ نریش اگروال کے ہندو دیوی دیوتاؤں کے سلسلے میں کل ایوان میں دیئے گئے بیان سے ناراض بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یوتھ سیل کے کارکنوں نے آج انکے دہلی میں واقع سرکاری رہائش گاہ کے باہر لگی نیم پلیٹ پر سیاہی ڈال دی ۔مسٹر اگروال نے کل راجیہ سبھا میں پیٹ پیٹ کر لوگوں کو قتل کرنے کے واقعات(ماپ لنچنگ) پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے ہندو دیوی دیوتاؤں کے تعلق سے بیان دیا تھا۔ اس بیان کی بی جے پی لیڈروں نے سخت مخالفت کی تھی اور اس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بھی کئی بار روکنی پڑی۔ ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے مسٹر اگروال کے بیان کو پارلیمنٹ کی کارروائی سے باہر کرنے کی ہدایت دی تھی۔ بعد میںمسٹر اگروال نے اپنے بیان کیلئے معافی مانگنی اور اسکے بعد ہی ایوان کی کارروائی چل سکی تھی۔پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے مسٹر اگروال کے بیان کو ہندو مذہب کی توہین قراردیا تھا اور ان سے معافی مانگنے کیلئے کہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT