Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / نریندر مودی حکمرانی میں ملک کی معیشت ایک نئی سمت پر گامزن

نریندر مودی حکمرانی میں ملک کی معیشت ایک نئی سمت پر گامزن

عوام الناس کو اپنا گرویدہ بنا لینے کی صلاحیت، این ڈی اے حکومت کے 3 سال پر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا خطاب

نئی دہلی۔26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ایک بااثر شخصیت ہیں ان کا سحر عوام پر چھا چکا ہے۔ عوام الناس کو اپنا گرویدہ بنالینے میں وہ ماہر ہیں۔ انہوںنے ہندوستان کی معیشت کو ایک نئی سمت عطا کی ہے۔ این ڈی اے حکومت کی تیسری سالگرہ کے موقع پر کتاب کی رسم اجراء انجام دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ مودی نے متعدد مختلف اقدامات کئے ہیں اور ان کے بعض فیصلے عہد ساز بن چکے ہیں۔ بلاشبہ اس مسابقتی دور میں وزیراعظم نریندر مودی ایک بااثر خبر رساں شخصیت بن گئے ہیں اور دیگر روشن خیال وزرائے اعظم کے ساتھ ان کا موازنہ کیا جاسکتا ہے جیسے پنڈت جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی جنہوں نے اپنے اصولوں پر عمل کیا اور قوم کی خدمت کی ان کے نظریات کو حکومت کے پارلیمانی فورم نے قبول بھی کیا ہے۔ خاص کر سکیولر دستور میں اس کا خصوصی ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس اپنی بات رکھنے کی صلاحیت نہ ہو وہ ایک بہترین مقرر نہیں بن سکتا۔ انداز تکلم بہترین ہو تو وہ لاکھوں عوام کی قیادت کرسکتا ہے اور ان کے دلوں پر چھاجاسکتا ہے۔ حکومت کے باریم یں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مختلف سمتوں میں ہندوستان کے اندر کئی بڑے ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں اور کئی ترقیاتی اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے باعث ہی ہندوستان کے لیے یہ ممکن ہوسکا کہ وہ معیشت میں اپنی بنیادوں کو مضبوط بناسکے اور مالیاتی بحران سے باہر نکل سکے۔

اس کے ساتھ یورو زون بحران کے بشمول بین الاقوامی مالیاتی مسائل سے بھی ہندوستان کی معیشت غیر متاثر رہی ہے۔ ہندوستانی معیشت تیزی سے پیشرفت کررہی ہے۔ وزیراعظم نے ایک نئی سمت عطا کی ہے بلا شبہ وزیراعظم مودی نے جو مختلف اقدامات کئے ہیں اس سے یہ واصح اشارہ ملتا ہے کہ ہندوستان کی ترقی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ بعض فیصلے تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ وزیراعظم کے ریڈیو نشریات من کی بات کے بشمول دو کتابوں کی کامیابی قبول کرنے کے بعد صدر جمہوریہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی کوشش سے معیشت کو استحکام ملا ہے۔ یہ کتابیں من کی بات ریڈیو پر سماجی انقلاب لانے کا کام کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کے تجزیہ کا نچوڑ ہے۔ ان کتابوں کی لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے رسم اجراء انجام دی۔ یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں کتابوں کی اجرائی کے بعد مکرجی نے کہا کہ وزیراعظم نے من کی بات کا جو موضوع منتخب کیا تھا اس کا لاکھوں افراد پر اثر ہوا ہے۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری، وزیر دفاع اور فینانس ارون جیٹلی، لوک سبھا اسپیکر کے علاوہ دیگر شخصیتیں موجود تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ترقی پذیر ملک میں کیا ضروری اقدامات کرنے ہوتے ہیں ان پر توجہ دی گئی۔ ہندوستان کی حکمرانی پر وزیراعظم کی گرفت مضبوط ہے۔ من کی بات عوام الناس کی تحریک بن گئی۔ اس کتاب کو راجیش جین نے مرتب کیا ہے جو قوم سے وزیراعظم مودی کے خطاب پر مشتمل ہے۔

TOPPOPULARRECENT