Thursday , October 19 2017
Home / عرب دنیا / نریندر مودی شیخ زاید مسجد جائیں گے

نریندر مودی شیخ زاید مسجد جائیں گے

دوبئی ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی پیر کو متحدہ عرب امارات کے دورہ پر روانہ ہوں گے اور شاید یہ پہلا موقع ہوگا کہ وہ اپنے دورہ کے دوران اپنی زندگی میں پہلی بار کسی مسجد میں قدم رکھیں گے۔ 17 اگست کو ابوظہبی کی شیخ زاید مسجد میں تشریف لائیں گے جسے دنیا کی دس بڑی مساجد میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس مسجد کو ایک تعمیراتی شاہکار تصور کیا جاتا ہے جس کی تعمیر میں سنگ مرمر، بیش قیمتی پتھروں اور چینی مٹی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میں 9000 مصلی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس مسجد کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں کسی بھی مذہب کے پیروکار کو بطور مہمان داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT