Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / ’نریندر مودی ‘ عوام کی نظر میں ایک نیا لطیفہ : لالو پرساد

’نریندر مودی ‘ عوام کی نظر میں ایک نیا لطیفہ : لالو پرساد

پٹنہ ۔ /9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے کئے گئے تلخ و تند ریمارکس پر آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے پوری شدت کے ساتھ جوابی وار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مودی نے وزیراعظم کے عہدہ کے معیار کو گھٹا دیا ہے ۔ لالو پرساد نے اپنے ٹوئیٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’’ نریندر مودی نے وزیراعظم کے عہدہ کے معیار کو انتہائی نچلی سطح تک گھٹادیا ہے ۔ عوام انہیں (مودی کو) ایک ’’نئے لطیفے‘ کے طور پر دیکھتے ہیں ‘‘ ۔ نریندر مودی نے بہار میں مجوزہ انتخابات کے پیش نظر ضلع گیا میں آج بی جے پی پریورتن ریلی سے خطاب کے دوران جے ڈی (یو) ۔ آر جے ڈی اتحاد کو سخت ترین کا نشانہ بنایا تھا ۔ مودی نے لالو پرساد بالواسطہ ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ ’’ انہیں (لالو کو) جیل میں ایک نیا تجربہ ملا ہے چنانچہ جنگل راج پارٹ II (دوسری میعاد) مزید تباہ کن ہوگی ‘‘ ۔ جس کے جواب میں لالو پرساد نے اپنے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے دوست امیت شاہ سے پوچھنا چاہئیے کہ انہوں (شاہ) نے جھوٹ بولنے ، غلط مہم چلانے عوام میں پھوٹ ڈالنے کے علاوہ اور کیا سیکھا ہے ‘‘ جنگل راج سے متعلق مودی کے ریمارکس پر لالو نے کہا کہ ’’ جنگل راج II کے بارے میں ڈر خوف پیدا کرنے والے خود وہ افراد ہیں جو منڈل راج II سے خوفزدہ ہیں ‘‘ ۔ لالو نے مودی پر تنقید جاری رکھتے ہوئے ان سے 14 کے دوران کئے گئے کام کی تفصیلات پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مودی بتائیں کہ وہ بہار کے لئے کیا کئے ہیں ۔
لالو پرساد نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ ماضی کے بھوت بننے کے بجائے آگے کی سمت دیکھیں ۔

TOPPOPULARRECENT