Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نریندر مودی عہدہ پر برقرار رہنے کے قابل نہیں

نریندر مودی عہدہ پر برقرار رہنے کے قابل نہیں

آر بی آئی پر احتجاج ، ڈاکٹر کے نارائنا کی سخت تنقید
حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : سی پی آئی کے قومی سطح کے قائد ڈاکٹر کے نارائنا نے آج وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف سخت ریمارکس کیے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی دنیا کی بڑی جمہوریت کے وزیراعظم کے طاقتور عہدہ کے لیے قابل ہی نہیں ہیں ۔ سی پی آئی کارکنوں نے آج یہاں اسمبلی بلڈنگ کامپلکس تا آر بی آئی ایک بڑی ریالی نکالی اور آر بی آئی آفس بلڈنگ کے سامنے دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ معمول کی زندگی کے لیے خاطر خواہ انتظامات کئے بغیر ہی بڑے کرنسی نوٹوں کے چلن کو بند کرنے کی وجہ عوام کو کافی مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی ہے ۔ سی پی آئی قائد نے کہا کہ آر بی آئی گورنر کی دستخط کے کرنسی نوٹوں کو غیر کارآمد بنانا وزیراعظم کا انتہائی نا مناسب اقدام ہے ۔ انہوں نے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کو ہندوستان کے غریب عوام کے خلاف سرجیکل حملہ قرار دیا۔ ڈاکٹر نارائنا نے نریندر مودی کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ خاطر خواہ متبادل انتظامات کیے بغیر کرنسی نوٹوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک آفت کا سبب بنے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT