Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / نریندر مودی میرے دادا کے نقش قدم پر نرسمہا راؤ کے پوترے کا بیان

نریندر مودی میرے دادا کے نقش قدم پر نرسمہا راؤ کے پوترے کا بیان

حیدرآباد۔/9نومبر، ( سیاست نیوز) سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کے پوترے این وی سبھاش جنہیں تلنگانہ بی جے پی آفس کے عہدیداروں کی نئی ٹیم میں ترجمان کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے، آج کہا کہ نریندر مودی ان کے دادا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ سبھاش نے 2014 کے انتخابات سے قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس سے پہلے انہوں نے کانگریس کیلئے کام کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نریندر مودی میں اپنے دادا کی پرچھائی دیکھتا ہوں اس لئے میں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ نریندر مودی میرے دادا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ میرے دادا نے بھی معیشت کو فراخدلانہ بنانے کیلئے تاریخی قدم اٹھائے تھے۔ بڑے نوٹوں کا چلن ختم کردینے کا فیصلہ وزیر اعظم مودی کا سب سے بڑا اقدام ہے۔
بینکوں سے رقم نکالنے کی حد میں اضافہ کیا جانا چاہیئے
حیدرآباد۔/9نومبر، ( سیاست نیوز) بینک ایمپلائز اسوسی ایشن نے آج کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کو چاہیئے کہ وہ بینکوں سے رقم نکالنے کی حد کو 40ہزار تک بڑھائے۔ 500اور 1000روپئے کے نوٹوں کے چلن کو بند کردینے کے بعد رقومات کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز اسوسی ایشن کے سکریٹری بی ایس رام بابو نے کہا کہ بینکوں میں نوٹوں کی تبدیلی اور پرانے نوٹوں کو قبول کرنے کا کام آسان نہیں ہے کئی ملازمین اس کام کیلئے تیار نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT