Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / نریندر مودی نیلام کے وزیراعظم کام کے نہیں: کانگریس

نریندر مودی نیلام کے وزیراعظم کام کے نہیں: کانگریس

پٹنہ ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو ’’نیلام کے وزیراعظم کام کے نہیں ‘‘قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ انہوں نے 1.25 لاکھ کروڑ روپئے کا خصوصی پیاکیج بہار کو دینے کا اعلان کرتے ہوئے بہار کے عوام کی عزت نفس کا مذاق اڑایا ہے ۔ عوام اس کو برداشت نہیں کریں گے ۔ سینئر کانگریس قائد اور سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا ۔

 

سابق جے ڈی یو وزیر آر ایل ایس پی میں شامل
پٹنہ 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل برسر اقتدار جے ڈی یو کو دھکا لگا ہے کیونکہ اس کے سابق وزیر گوتم سنگھ نے بی جے پی کی حلیف راشٹریہ لوک سمتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ گوتم سنگھ بہار میں جے ڈی یو کی تمام وزارتوں میں شامل کئے گئے تھے اور صرف موجودہ نتیش کمار کابینہ ہی میں انہیںجگہ نہیں مل سکی تھی ۔ انہوں نے آج آر ایل ایس پی کے سربراہ و مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا سے پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔ گوتم سنگھ سارن ضلع سے تعلق رکھتے ہیں جو آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ گوتم سنگھ کا آر ایل ایس پی میں خیر مقدم کرتے ہوئے مسٹر کشواہا نے کہا کہ سمتا پارٹی کی جڑیں رکھنے والے کئی قائدین چیف منسٹرنتیش کمار کی قیادت میں گھٹن محسوس کر رہے ہیں جنہوں نے اقتدار کی خاطر اپنا راستہ بدل دیا ہے ۔ گوتم سنگھ سارن ضلع میں ماجھی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی میں رہتے ہوئے بھی جے ڈی یو کے آر جے ڈی سے اتحاد کی مخالفت کی تھی کیونکہ لالو پرساد یادو جنگل راج کی علامت ہیں تاہم پارٹی میں ان کی بات کی کوئی سنوائی نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نتیش کمار کی قیادت سے دوری اختیار کرنے ایک مناسب وقت کی تلاش میں تھے اور اب انہوں نے راشٹریہ لوک سمتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT