Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / نریندر مودی نے اسٹاک مارکٹ گراوٹ کا جائزہ لیا

نریندر مودی نے اسٹاک مارکٹ گراوٹ کا جائزہ لیا

نئی دہلی 24 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مارکٹوں میں جاری اتھل پتھل اور خطرناک گراوٹ پر سرمایہ کاروں کو تسلی دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اصلاحات کا ایجنڈہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور کہا کہ عوامی اخراجات میں اضآفہ کیا جائیگا تاکہ معیشت مستحکم ہو۔ نریندر مودی نے اسٹاک مارکٹوں میں خطرناک گراوٹ کا آج جائزہ لیا جس کے نتیجہ میں روپئے کی قدر میں بھی کمی آگئی ۔ انہوں نے وزیر فینانس ارون جیٹلی اور دوسرے اعلی عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ معیشت مستحکم ہے اور جو مسئلہ ہوا ہے وہ بیرونی ہے داخلی نہیں ۔ جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت اور ریگولیٹرس ریزرو بینک اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ کی جانب سے عالمی حالات پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے تاہم فی الحال کسی امدادی پیکج کی ضرورت نہیں ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ نریندر مودی کا یہ خیال تھا کہ ماری معیشت مستحکم ہے لیکن اس میں مزید کچھ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھیں گے اور حسب ضرورت اقدام ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT