Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / نریندر مودی کا فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

نریندر مودی کا فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

نئی دہلی ۔ ۲۸۔ ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے، اس دوران انھوں نے جدید دنیا میں سوشل میڈیا کی سیاسی طاقت کا خیرمقدم کیا ہے۔سوالات و جوابات کی ایک تقریب کے دوران انھوں نے دنیا بھر کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا؛ ’آپ سوشل میڈیا سے دور بھاگ کر کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔‘اس موقع پر انھوں نے ہندوستان میں ٹیکنالوجی کی تعمیر و ترقی کی مہم ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کا بھی حوالہ دیا۔ایک گھنٹہ دورانیے پر مشتمل اس تقریب کے میزبان فیس بک کے بانی مارک زکربرگ تھے۔مینلو پارک میں منعقدہ اس تقریب میں نریندر مودی نے ہندی میں بات کرتے ہوئے کہا: ’آج سوشل میڈیا کی یہ طاقت ہے کہ وہ حکومتوں کو بتا سکتی ہے کہ وہ کہاں غلط ہیں اور انھیں غلط سمت میں جانے سے روک سکتا ہے۔‘’ہمارے ہاں ہر پانچ سال بعد انتخابات ہوتے تھے اور اب ایسا ہر پانچ منٹ میں ہوسکتا ہے۔‘خیال رہے کہ نریندرمودی فیس بک اور ٹویٹر کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔سوالات و جوابات کی اس تقریب میں تقریباً 1200 افراد نے شرکت اور اسے فیس بک پر لائیو سٹریم کے ذریعے براہ راست دکھایا گیا۔نریندر مودی کا فیس بک ہیڈکوارٹرز کا یہ دورہ ان کا سلیکون ویلی کے دورے کا حصہ تھا جس میں انھوں نے ایپل، گوگل اور دیگر کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداوں کے ملاقات کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT