Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / نریندر مودی کا مجوزہ دورہ بلجیم ، امریکہ و سعودی عرب

نریندر مودی کا مجوزہ دورہ بلجیم ، امریکہ و سعودی عرب

نئی دہلی ۔ 22 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی 30 مارچ کو بروسیلز کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ہند۔یوروپی یونین چوٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آج بلجیم کے دارالحکومت میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے باوجود ہندوستان نے یہ دورہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا کہ ہم ان حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی تین ممالک کا دورہ کرنے والے ہیں جن میں امریکہ اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے ہند۔یوروپی یونین روابط میں کسی قدر کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب 28 رکنی بلاک نے گزشتہ سال اپریل میں نریندر مودی کے بروسیلز میں مختصر توقف کی نئی دہلی کی تجویز کا کوئی جواب نہیں دیا تھا۔ مجوزہ دورہ کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پہلے بروسیلز جائیں گے ، یہاں سے وہ واشنگٹن میں نیوکلیئر سیکوریٹی چوٹی اجلاس میں شرکت کریں گے اور پھر سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے ۔ سعودی عرب باہمی تجارت کے معاملہ میں ہندوستان کا چوتھا سب سے بڑا پارٹنر ہے اور سال 2014-15 ء میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت 39 بلین ڈالر سے متجاوز ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT