Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نریندر مودی کا 17 ستمبر کو دورہ حیدرآباد

نریندر مودی کا 17 ستمبر کو دورہ حیدرآباد

بی جے پی کی تلنگانہ لبریشن ڈے تقریب میں شرکت
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : وزیر اعظم نریندر مودی امکان ہے کہ 17 ستمبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے ۔ وہ تلنگانہ لبریشن ڈے تقریب میں شرکت کریں گے ۔ اس کا مقصد برسر اقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو نشانہ بنانا ہے جو تلنگانہ لبریشن ڈے منانے سے گریز کررہی ہے ۔ بی جے پی اور اس کی ہم خیال تنظیمیں یہ دن لبریشن ڈے کی حیثیت سے مناتی ہیں ۔ جب کہ یہ دن سابق ریاست حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام کا دن ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے حالیہ دورہ دہلی کے دوران وزیر اعظم کو تلنگانہ کے دورہ کی دعوت دی تھی ۔ ذرائع کے بموجب آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر نریندر مودی کے دورہ کی توثیق ہوگی ۔ بی جے پی ذرائع نے کہا کہ ٹی آر ایس نے تلنگانہ تحریک کے دوران تلنگانہ لبریشن ڈے سرکاری طور پر منانے کا وعدہ کیا تھا ۔ پیشرو حکومتوں سے ٹی آر ایس نے یہ دن سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے کے بعد سرکاری طور پر یہ دن منانے کی کوئی کوشش نہیں ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی لبریشن ڈے شایان شان طور پر مناتے ہوئے ٹی آر ایس کو بے نقاب کرنا چاہتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT