Tuesday , October 24 2017
Home / Top Stories / نریندر مودی کی سالگرہ ‘65برس کے ہوگئے

نریندر مودی کی سالگرہ ‘65برس کے ہوگئے

NEW DELHI, SEP 17 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi(R) interacts with Rasoolan Bibi, widow of Param Veer Chakra winner Abdul Hamid, at 'Shauryanjali', a commemorative exhibition on Golden Jubilee of 1965 war, at India Gate in New Delhi on Thursday. UNI PHOTO-33U

پرنب مکرجی ‘ راہول گاندھی ‘ عمر عبداللہ ‘ ششی تھرور اور دیگر کی مبارکباد

نئی دہلی ۔17ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی آج 65سال کے ہوگئے ۔ سالگرہ کے موقع پر صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے لیکر دیگر کئی سیاسی و سماجی قائدین نے انہیں مبارکباد دی ۔  انہوں نے نریندر مودی کی صحت اور طویل العمری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی جن کے ساتھ مودی کی ہمیشہ کئی موضوعات پر تلخ کلامی جاری رہی آج مبارکباد دی۔ دونوں قائدین کے مابین مبارکبادی کے تبادلے کا آغاز وزیراعظم نے کیا تھا جنہوں نے 19جون کو ٹوئیٹر پر راہول گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی ۔ اس کے فوری بعد راہول گاندھی نے بھی جواب میں نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا تھا ۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور جنہیں نریندر مودی کی ستائش کی وجہ سے پارٹی کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں ترجمان کی فہرست سے ہٹا دیا گیا تھا آج نریندر مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسی جذبہ کے ساتھ وہ کام کرتے رہیں گے ۔ تاہم انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ سیاست میں عدم اتفاق رائے بھی ہوا کرتا ہے ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے مبارکبادی کے پیام میں کہا کہ وہ نریندر مودی جی کی صحت اور طویل عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں ۔ نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے بھی ٹوئیٹر پر نریندر مودی کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ طویل عرصہ تک ملک کیلئے خدمات انجام دیتے رہیں گے ۔ بی جے پی صدر امیت شاہ، کابینی وزراء بشمول ارون جیٹلی، راجناتھ سنگھ، این ڈی اے حلیف چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو کے علاوہ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس اور دیگر کئی قائدین نے بھی مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

 

احمد آباد میں وزیر اعظم کی سالگرہ تقریب درہم برہم
احمد آباد 17ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شہر احمد آباد کے علاقہ باپو نگر میں آج وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر مقامی بی جے پی قائدین کا منعقدہ ایک پروگرام اسوقت درہم ہوگیا جب برہم خواتین کے ایک ہجوم نے شہ نشین پر ہلہ بول دیا جس کے بعد پروگرام کی شروعات سے عین قبل ہی منسوخی کا اعلان کردیا گیا۔ خواتین کے احجاج اور افراتفری کے دوران پروگرام کا اسٹیج اچانک منہدم ہوگیا جس میں 8خواتین زخمی ہوگئیں، یہ خواتین ایک تنظیم مددگار پریوار کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں اپنی دختران کے ساتھ آئی تھیں۔ یہ غیر سرکاری تنظیم گجرات بی جے پی یووا مورچہ صدر پرکاش گجر چلاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام دراصل ہزاروں ماں اور بیٹیوں کو ایک ہی مقام پر اکٹھا کرکے اپنی اپنی تصاویر لینے منعقد کیا گیا تھا تاکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا جاسکے لیکن توقع سے کہیں زیادہ لوگ آگئے تھے جس سے افرا تفری کا عالم پیدا ہوگیا اور مجبوراً پروگرام کو منسوخ کردینا پڑا۔ پروگرام کی منسوخی کے اعلان پر 100 برہم خواتین اسٹیج پر چڑھنے سے اچانک گرگیا۔

TOPPOPULARRECENT