Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / نریندر مودی کے سلیکان ویلی خطاب کیلئے شخصی رجسٹریشن کا آغاز

نریندر مودی کے سلیکان ویلی خطاب کیلئے شخصی رجسٹریشن کا آغاز

New Delhi: Prime Minister Narendra Modi on Wednesday appeals for peace in Gujarat, says violence does not benefit anybody. PTI Photo/TV Grab(PTI8_26_2015_000009B)

واشنگٹن ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی آئندہ ماہ سلیکان ویلی کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں اب انہیں کمیونسٹی استقبالیہ دینے کیلئے شخصی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلہ میں سوشیل میڈیا اور ویب سائیٹ www.pmmodiinca.org کے ذریعہ ویسٹ کوسٹ کی ہندوستانی نژاد امریکی برادری کو 31 اگست تک رجسٹریشن کا وقت دیا گیا ہے جبکہ مودی 27 ستمبر کو سان جوز، کیلیفورنیا کے SAP سنٹر پر مودی کا استقبالیہ منعقد شدنی ہے۔ 31 اگست کو رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل کے بعد تمام رجسٹر شدہ افراد کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی جس کے تحت اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ SAP سنرٹ پر موجود 18000 افراد ہندوستانی کی تمام برادریوں، تنظیموں، عمر اور صنف کی نمائندگی کرسکیں۔ نریندر مودی ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ جارہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں اب تک سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے جبکہ 27 ستمبر کو سلیکان ویلی میں نریندر مودی ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے اور قرعہ اندازی کے ذریعہ صرف 18000 افراد کاانتخاب عمل میں آئے گا کیونکہ SAT سنٹر آڈیٹوریم میں صرف اتنے ہی افراد کی گنجائش ہے۔

TOPPOPULARRECENT