Monday , October 23 2017
Home / سیاسیات / نریندر مودی ہندوستان کیلئے خدا کا عطیہ :شیوراج سنگھ چوہان

نریندر مودی ہندوستان کیلئے خدا کا عطیہ :شیوراج سنگھ چوہان

برنداون ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدطیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہندوستان کیلئے خدا کا دیا ہوا عطیہ ہے ۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے بارے میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے موقف پر خود پارٹی کو پشیمانی ہورہی ہوگی ۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی دن بہ دن عالمی شہرت یافتہ لیڈر بنتے جارہے ہیں اور وہ ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے کامکررہے ہیں۔ مودی سال 2022 ء تک ہندوستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنائیں گے ۔ مودی طاقتور نظریات اور مضبوط عزم کے حامل شخصیت ہیں۔جہاں کہیں وہ جاتے ہیں عوام ’’مودی مودی‘‘ کا نعرہ لگاتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT