Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / نریندر مودی ۔ ولادیمیر پوٹن چوٹی کانفرنس کی تیاریاں

نریندر مودی ۔ ولادیمیر پوٹن چوٹی کانفرنس کی تیاریاں

نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) روس اور ہندوستان نے اتفاق کیا ہیکہ کئی شعبوں بشمول نیوکلیئر توانائی میں دونوں ممالک کے مشترکہ پراجکٹس میں تعاون میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی اور صدر روس ولادیمیر پوٹن یکم ؍ جون کو چوٹی کانفرنس منعقد کرنے والے ہیں جس کی دونوں ممالک میں تیاریاں جاری ہیں۔ باہمی تعاون میں اضافہ کا اعلان اسی کا ایک حصہ ہے۔ وزیرخارجہ سشماسوراج نے نائب وزیراعظم روس روگوزن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ باہمی مفاد کے کئی مسائل پر باہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ہندستان کی قابلیت ملک کا مستقبل :مودی
نئی دہلی ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ہندوستانی صلاحیت ہی ملک کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ وہ سپریم کورٹ کے متحدہ انتظامی معلوماتی نظام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ہندوستانی ماہرین بھی ملک کو دوسروں سے آگے رکھنے میں مدد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کا مستقبل عصری ٹیکنالوجی استعمال کرنے میں مضمر ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے سینئر ججس اور مرکزی وزیرقانون بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT