Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / نریگا اسٹاف کیلئے بھی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ : چیف منسٹر

نریگا اسٹاف کیلئے بھی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ : چیف منسٹر

حیدرآباد 4 اگسٹ ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ نریگا اسٹاف کو بھی ‘ ماسوا فیلڈ اسسٹنٹس ‘ تنخواہوں میں سابقہ 20 فیصد کی بجائے 30 فیصد اضافہ کیا جائیگا ۔ حال ہی میں چیف منسٹر نے ایس ای آر پی اسٹاف کو 30 فیصد اور نریگا اسٹاف کیلئے 20 فیصد تنخواہ اضافہ کا اعلان کیا تھا ۔ چونکہ یہ اضافی کافی نہیں سمجھا گیا اس لئے چیف منسٹر نے اس پر دوبارہ غور کرتے ہوئے نریگا اسٹاف کو بھی ایس ای آر پی اسٹاف کی سطح پر 30 فیصد اضافہ کا فیصلہ کیا ہے اور اب ایس ای آر پی اور نریگا اسٹاف کو یکساں تنخواہ حاصل ہوگی ۔ دفتر چیف منسٹر سے جاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT