Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / نزہت پروین انڈین ٹیم میں شامل ریوا ڈیویژن کی اولین لڑکی کا اعزاز

نزہت پروین انڈین ٹیم میں شامل ریوا ڈیویژن کی اولین لڑکی کا اعزاز

سنگراؤلی (ایم پی) ، 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی 20 سالہ نزہت پروین عرف خوشبو کیلئے خواب کی تکمیل کی مانند ہوگیا، کیونکہ وہ انڈین کرکٹ اسکواڈ میں منتخب ہونے والی ریوا ڈیویژن کی اولین وومن کرکٹر بن چکی ہے۔ وہ عین ممکن ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 نومبر کو T-20 میں اپنے کریئر کی شروعات کرسکتی ہے۔ نزہت کو بقیہ دو میچز کیلئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اُبھرتی کرکٹر کا انتخاب 27 نومبر کو شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بطور وکٹ کیپر بھی ہوا ہے۔ نزہت کو اپنے سلیکشن کی خبر 29 اکٹوبر کو ای میل کے ذریعہ وصول ہوئی۔ نزہت نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ’’پانچ سال قبل تک مجھے کرکٹ میں کچھ (خاص) دلچسپی نہ تھی، لیکن ڈیویژنل کرکٹ اسوسی ایشن (ڈی سی اے) نے مجھے کسی بھی دیگر کرکٹر کی طرح بڑا خواب دیکھنے کا حوصلہ بخشا۔‘‘ انھیں ڈی سی اے کی طرف سے چہارشنبہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ نزہت اپنے والدین، بھائیوں کے ساتھ ساتھ کرکٹر ہری پریہ داس کی بھی شکرگزار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT