Tuesday , May 23 2017
Home / ہندوستان / نسلی واڈیا ٹاٹا اسٹیل کے ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف

نسلی واڈیا ٹاٹا اسٹیل کے ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف

ممبئی،22 دسمبر (یو این آئی) ٹاٹا اسٹیل کے شے ئر ہولڈروں کی کوخصوصی عام میٹنگ میں واڈیا گروپ کے چے ئرمین نسلی واڈیا کو کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ملک کے سر فہرست صنعتی گروپ ٹاٹا گروپ کی کمپنی ٹاٹا اسٹیل نے آج یہ اطلاع دی کہ کل بدھ کو خصوصی عام میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں مسٹر واڈیا کو ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹانے کے حق میں 90.80 فیصد ووٹ ڈالے گئے جب کہ 9.20 فیصد سے انہیں عہدہ پر برقرار رکھنے کی حمایت کی۔کمپنی نے بتایا کہ انہوں نے دو تجاویز کو منظور کرنے کے لئے کل خصوصی عام میٹنگ طلب کی تھی۔ پہلی تجویز ٹاٹا سنس کے برطرف چے ئرمین سائرس مستری کو ٹاٹا اسٹیل کے ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹانے سے متعلق تھا اور دوسری تجویز مسٹر واڈیا کو ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹانے سے متعلق تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT