Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / نشستوں کی تقسیم میں کوئی رکاوٹ نہیں : لالو پرساد کا ادعا

نشستوں کی تقسیم میں کوئی رکاوٹ نہیں : لالو پرساد کا ادعا

پٹنہ ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عظیم سیکولر اتحاد کے حلیفوں نے نشستوں کی تقسیم کے سلسلہ میں سرگرم مشاورت کے دوران آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد نے آج ادعا کیا کہ اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور امیدواروں کی فہرست کا کل اعلان کردیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے آر جے ڈی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ قربانی دینے تیار رہیں کیونکہ پارٹی صرف 100 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرسکتی ہے جبکہ اسمبلی میں 243 نشستیں ہیں۔ آر جے ڈی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے ایک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لالو پرساد نے ادعا کیا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی ’’قندیل‘‘ (آر جے ڈی کا انتخابی نشان) تمام 243 نشستوں پر مقابلہ کرنے والا تھا لیکن تبدیل شدہ حالات کی وجہ سے پارٹی کو صرف 100 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ اس سوال پر کہ امیدواروں کی فہرست کا کب برسرعام اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں کاروٹ نہیں ہے اور فہرست کا بروقت اعلان کردیا جائے گا۔ قبل ازیں پارلیمانی بورڈ نے ایک قرارداد منظور کرکے امیدواروں کے انتخاب کا مکمل اختیار لالو کو دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT