Monday , May 29 2017
Home / جرائم و حادثات / نشہ آور پرساد کھلاکر عوام کو لوٹنے والا دھوکہ باز بابا گرفتار

نشہ آور پرساد کھلاکر عوام کو لوٹنے والا دھوکہ باز بابا گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری (سیاست نیوز) پنجہ گٹہ پولیس نے ایک بین ریاستی دھوکہ باز بابا کو گرفتار کرلیا جس نے عوام کو دھوکہ دہی کے ذریعہ ان کے قیمتی اشیاء اور رقومات لوٹ لیا کرتا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ 39 سالہ این سینو عرف سدی ریڈی متوطن مشرقی گوداوری آندھراپردیش ایک شاطر دھوکہ باز ہے جو خود کو سوامی بابا ظاہر کرتے ہوئے عوام کو لوٹ لیا کرتا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی پوجا کے ذریعہ طلائی زیورات دگنے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے وہ عوام کو پرساد میں بیہوشی کی دوا ملاکر دیا کرتا تھا۔ بیہوش ہونے کے بعد وہ خواتین کے جسم پر موجود طلائی زیورات اور دیگر افراد کے قبضہ سے نقد رقم حاصل کرتے ہوئے وہ وہاں سے فرار ہوجایا کرتا تھا۔ ڈی سی پی نے مزید بتایا کہ اس نے خود کو بابا ظاہر کرتے ہوئے کئی مندر کے بھکتوں کو بھی اسی قسم کے دھوکہ کے ذریعہ لوٹ لیا تھا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو یہ پتہ لگا ہے کہ دھوکہ باز این سینو شہر میں علاقہ پنجہ گٹہ ، آصف نگر اور گولکنڈہ علاقوں میں اسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہے جبکہ آندھراپردیش کے بھدراچلم ، وشاکھاپٹنم ، تروپتی اور دیگر مقامات پر بھی عوام کو نشانہ بنایا تھا ۔ پولیس نے دھوکہ باز بابا کے قبضہ سے 1.2 کیلو طلائی زیورات ، 4.2 لاکھ نقد رقم ، موبائیل فون ، ٹیاب لیٹس جس کی مالیات 35 لاکھ بتائی جاتی ہے ، اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT