Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / نشہ بندی کی خلاف ورزی پر سابق ایم ایل اے گرفتار

نشہ بندی کی خلاف ورزی پر سابق ایم ایل اے گرفتار

بہار میں حکمراں جماعت جنتا دل متحدہ سے بھی معطل
پٹنہ۔/14جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام )جنتا دل متحدہ کے سابق رکن اسمبلی لالن رام کو شراب پینے اور ریاست میں نشہ بندی نافذ کرنے پر چیف منسٹر نتیش کمار کے خلاف فقرے کستے ہوئے کیمرہ میں پکڑے جانے پر گرفتاری کے بعد پارٹی سے معطل کردیا گیا۔ آبکاری اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کل شام اورنگ آباد میں امبا پولیس اسٹیشن کے تحت ایک گاڑی سے گرفتار کرلیا۔ لالن رام جو کہ ضلع اورنگ آباد میں کسٹما حلقہ اسمبلی سے منتخب ہوئے تھے ریاست میں نشہ بندی نافذ کرنے پر چیف منسٹر کے خلاف حالت نشہ میں سخت و سست کہا اور بتایا کہ کوئی بھی نتیش کمار کی پیروی نہیں کرے گا نتیجہ چاہے کچھ بھی ہوجائے۔ اسسٹنٹ کمشنر محکمہ آبکاری او پی منڈل نے بتایا کہ ایک ویڈیو کی بنیاد پر رام کوگرفتار کیا گیا ہے جس میں انہیں شراب پیتے ہوئے بتایا گیا ہے جسے مختلف ٹی وی چیانلوں اور اخبارات میں پیش کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری اور ویڈیو میں تشہیر کے بعد جنتا دل متحدہ نے بھی انہیں معطل کردیا ہے۔ سابق رکن اسمبلی فی الحال ضلع اورنگ آباد تنظیمی انچارج ہی۔ پارٹی کے ریاستی صدر پشیشا نارائن سنگھ نے بتایا کہ سابق رکن رام کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر معطل کردیا گیا کیونکہ ان کا یہ برتاؤ حکومت کی آبکاری پالیسی کے خلاف ہے۔ قبل ازیں جنتا دل متحدہ کی رکن قانون ساز کونسل منورما دیوی کو ان کے مکان واقع گیا سے شراب کی بوتلیں دستیاب ہونے پر جیل بھیج دیاگیا جبکہ نرتکی گنج کے کانگریس ایم ایل اے مسٹر وجئے ورما کو ایک ویڈیو میں اپنے ایک مہمان کو شراب پیش کرتے ہوئے پکڑے جانے پر کیس درج کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT